Safety Plan Urdu

گھریلو تشدد اور ویمنز ایڈ (women’s aid)۔ ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں

گھریلو تشدد کا مطلب یہ ہیکہ شریک حیات یا سابقہ شریک حیات آپ کو خوفزدہ اور دہشت زہ کرے۔ آپ کو جسمانی، جنسی یا جذباتی طور پر ضرر پہنچانا بھی اس تشدد میں شامل ہے۔ اس طرح کے تشدد میں وقت کے ساتھ ساتھ اکثر شدت بڑھتی جاتی ہے ۔ باوجود کہ اس طرح کے تشدد کا شکار کوئی بھی ہو سکتا ہے لیکن عام طور پر خواتین اس کا نشانہ زیادہ بنتی ہیں۔

ویمنز ایڈ (Women’s Aid) گھریلو بدسلوکی کی شکار خواتین، بچوں اور نوجوان افراد کو معلومات اور معاونت مہیا کرتی ہے۔ آپ فون یا ای میل کے ذریعے ہم سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کی مدد کریں گے، آپ کی بات سنیں گے اور آپ پر یقین کریں گے۔ ہمارا عملی دائرہ کار سماجی بہبود، رہائش اور پولیس کے اداروں سے خودمختار ہے۔

کوئی بھی خاتون، بچہ یا نوجوان شخص ویمنز ایڈ (Women’s Aid) کے ساتھ رابطہ قائم کر سکتا ہے۔ ہم سکاٹ لینڈ میں رہائش پذیر ساری دنیا سے تعلق رکھنے والی خواتین کی مدد کرتے ہیں۔ ہم آپ کے دوستوں، خاندان یا کمیونٹی کو کبھی بھی یہ نہیں بتائیں گے کہ آپ نے ہم سے رابطہ قائم کیا ہے اور کس حوالے سے ہم سے گفتگو کی ہے ۔

ہم آپ کی مدد کریں گے چاہے آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ رہنا چاہیں یا کسی پناہ گاہ میں رہنا چاہیں ۔ اسی طرح اگر آپ اپنے امیگریشن کی حالت کے حوالے سے پریشان ہیں تب بھی ہم آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے ذاتی رشتے کے حوالے سے اپنے آپ کو محفوظ محسوس نہیں کرتے ہیں یا آپ سابقہ شریک حیات کے برتاؤ سے خوفزدہ ہیں، تو درج ذیل میں دیئے گئے مشوروں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں:

1. اگر مزید جانکاری کے لئے آپ ویمنز ایڈ (Women’s Aid) سے بات کرنا چاہتے ہیں تو فون اور کمپیوٹر کسی عوامی جگہ جیسے کہ اپنی مقامی لائبریری میں استعمال کرنے کی کوشش کریں کیوں کہ گھریلو کمپیوٹر آپ کی ویب ہسٹری محفوظ کریں گے، اگرچہ آپ نے اسے صاف ہی کیوں نہ کر دیا ہو۔

2. اگر یہ ممکن اور محفوظ ہو تو کسی رفیق کار، دوست یا خاندان کے رکن جس پر آپ بھروسہ کرسکتے ہوں، انھیں مطلع کرنے کے بارے میں سوچیں کہ کیا ہو رہا ہے تاکہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ محفوظ ہیں۔ آپ یہ کام محفوظ فون نمبر یا بذریعہ پیغام رسانی کرسکتے ہیں۔
3. اگر اس کا امکان ہو تو سوچیں کہ آپ لوگوں کو کیسے بتائیں گے کہ آپ کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ یہ کام آپ ہنگامی مدد کے الفاظ استعمال کرکے یا ہاتھ کے اشارے وغیرہ سے کرسکتے ہیں۔
4. آپ سروسز اور مدد کرنے والے دوستوں کے نمبر زبانی یاد کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کو مدد درکار ہو تو پولیس کو 999 پر کال کرنےمیں تامل نہ کریں۔
5. اگر آپ زخمی ہیں یا آپ کو چوٹ لگی ہے تو فوری طبی امداد حاصل کریں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر اور دیگر طبی ماہرین آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی جی پی کے ساتھ رجسٹر نہیں ہیں تو اسپتال جائیں کہ آپ کا معائنہ کرنے کی ان کی ذمہ داری ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی امیگریشن یا مالی حالت کیا ہے۔
6. اگر اس کا امکان ہو تو کسی محفوظ جگہ کے بارے میں سوچیں جہاں آپ ٹیکسی کے کرایے یا فون کال کے لئے تھوڑی بہت رقم رکھ سکیں۔

7. اگر آپ کے بچے ہیں تو انہیں ہنگامی صورت میں 999 ڈائل کرنا سکھائیں۔

8. اگر آپ اپنے پیدائش کے سرٹیفیکیٹ، قومی بیمہ نمبر، پاسپورٹ/قومی شناختی کارڈ، امیگریشن دستاویزات، رہائشی دستاویزات اور اپنے اور اپنے بچوں کے لئے بینک اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں تو گھر چھوڑنے سے پہلے انہیں یا ان کی نقول حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔

9. اگر آپ گھر چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو ان دستاویزات کو کسی محفوظ جگہ یا کسی قابل بھروسہ دوست کے پاس رکھنا مددگار ہو سکتا ہے۔

10. اگر آپ اپنے حفاظتی منصوبہ تیار کرنے کے بارے میں اپنے مقامی ویمنز ایڈ (Women’s Aid) گروپ سے بات کرنا چاہتے ہیں یا اگر آپ اپنے مقامی جماعت کا نمبر لینا چاہتے ہیں، لیکن یہ کارڈ نہیں رکھنا چاہتے، تو اس صورت میں آپ اسے کسی دوست کے نام سے اپنے فون میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

اپنے مقامی خواتین امدادی جماعت سے رابطہ کریں
 


Nearest SWA Group

Find your nearest Women's Aid group

Staying Safe

If you need immediate help contact Women's Aid, the police domestic abuse liaison officer or your local social work office.

You can also phone Scotland's domestic abuse and forced marriage helpline on 0800 027 1234

 

Sign up

Keep up to date with what's happening

Sign up today

Get Involved

There are many ways you can get involved whether you give your time, skills or money. Together, we can make a difference.

FacebookTwitter

Social Feed




View Feed